/وائس پرنسپل کا پیغام
تمام طلبہ کو ہائر سیکنڈری سکول کامبٹ میں آمد پر خوش آمدید کہتاہوں اور ادارہ ہذا میں داخلہ لینے پر تہہ دل سےمبارک باد پیش کرتا ہوں۔عزیز طلبہ تعلیم ایک زیور ہے اور اللہ تعالی کی طرف سے ایک انمول نعمت ہے۔جن لوگوں نے اس نعمت کی قدر کی آج وہ دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ۔آپ اس موقع کو غنیمت جان کر علم کے انمول موتی سمیٹ لیں اور دنیا پر حکمرانی کےلیے کمربستہ ہوجائیں۔ان شاء اللہ ہمارا ادارہ آپ کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا ۔ یہاں طلبہ کی دینی اور اخلاقی تربیت کی جائے گی اور طلبہ کے بہتر مستقبل کےلیے مکمل رہ نمائی اور ممکنہ حد تک معاونت فراہم کی جائےگی۔انوارالحق”
