سربراہ ادارہ/پرنسپل
ادارے کے پرنسپل جناب فضل اقبال صاحب تھے جن کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ قابلیت ایم اے پولیٹیکل سائنس اور بی ایڈ ہے۔ موصوف نے ماسٹر پشاور یونیورسٹی سے امتیازی حیثیت سے پاس کیا۔آپ نہایت مخلص، فرض شناس ، تعلیم دوست اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں ۔آپ نے 22 اپریل 2014 کو بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کامبٹ چارج سنبھالا اور تا حال ادارے کے روح رواں ہیں ۔ پرنسپل صاحب کی کوششوں سے تعمیری اور تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے رواں دواں ہیں ۔ اللہ کرے کہ یہ سرگرمیاں خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہیں۔ موصوف کے ریٹائرمنٹ کے بعد فل پرنسپل تاحال تعینات نہیں ہوئے البتہ ڈاکٹر انوارالحق وائس پرنسپل نے ادارے کا نظم و نسق سنبھالا ہے۔
